جدہ کی بندرگاہ پر 1.6ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں زکوۃ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے 16 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ نشہ آور گولیاں سیاحتی بسوں میں مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’کسٹم افسران نے تلاشی کے دوران نشہ آور گولیوں کی موجودگی کا پتہ چلا جس پر نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی‘۔ اتھارٹی نے بتایا کہ’ محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔

بیان میں اتھارٹی نے انتباہ کیا کہ ’مملکت سے درآمدای اور برآمدی سامان کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ نشہ آور اشیا کے بدترین اثرات سے معاشرے کو بچانے کے لیے اہلکار چوبیس گھنٹے مستعدی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں‘۔

منشیات سیاحتی بسوں میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھیں
منشیات سیاحتی بسوں میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھیں

’عوام اور مقیم غیر ملکیوں کا تعاون ناگزیر ہےجس شخص کو بھی نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور اس کے کاروبار سے متعلق کسی سرگرمی کے بارے میں کوئی اطلاع ملے یا ایسا کچھ اس کے مشاہدے میں آئے تو پہلی فرصت میں سکیورٹی رپورٹ کے لیے مختص نمبر یا ای میل پر رابطہ کریں‘۔

اتھارٹی نے بیان میں مزید کہا کہ اطلاع درست ثابت ہونے پر رپورٹ کرنے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں