سعودی ولی عہد کا اوپیک + معاہدے کے تحفظ کی اہمیت پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے یوکرین میں تنازعات کو پرامن طریقے اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تمام کوششوں کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یوکرین میں جاری تنازع کو امن اوربات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے تاکہ امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوسکے۔

انہوں نے تیل کی منڈی کے توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مملکت کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اوپیک پلس معاہدے کے کردار اور اسے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

کال کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا اور اسے سعودی جاپانی وژن 2030 کے فریم ورک کے اندر ترقی دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں