سعودی عرب : اسنیپ چیٹ اسٹار "ساز القحطانی" ٹریفک حادثے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں بدھ کی شام دارالحکومت ریاض میں ایک حادثے میں 22 سالہ "ساز القحطانی" ہلاک ہو گئی۔ وہ اسنیپ چیٹ پر کافی شہرت کی حامل تھی۔

ٹویٹر پر لاکھوں سعودیوں نے اس کی موت کی خبر شیئر کی۔ اس کے سبب #ساز_القحطاني ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ساز کی اچانک موت پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔

اگرچہ ساز کی موت کے بارے میں تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں تاہم بعض معلومات کے مطابق وہ ریاض میں العروبہ روڈ پر خوف ناک ٹریفک حادثے کا شکارہ ہوئی۔ ساز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وڈیو میں ایک گاڑی کو الٹتے ہوئے اور پھر اس میں آگ بھڑکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ساز القحطانی کا شمار سعودی عرب میں سوشل میڈیا بالخصوص اسنیپ چیٹ کے مشہور ترین افراد میں ہوتا ہے۔ مختلف پلیٹ فارموں پر اس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ساز نے سوشل میڈیا پر مختلف اقسام کی تصاویر اور وڈیوز پیش کرنے کے سبب شہرت پائی۔ اس مقصد کے لیے اس نے ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کا استعمال کیا۔

وہ مملکت میں مختلف تقریبات اور فیشن فیسٹولز میں ماڈل کے طور پر بھی کام کر چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں