جدہ میں زیر زمین چُھپا تاریخی قلعہ دریافت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں 500 برس پرانے ایک زیرِ زمین دھنسے ہوئے قلعے کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق یہ جدہ شہر میں قدیم تاریخی مقامات کے حوالے سے ایک اہم ترین پیش رفت ہے۔

آثار قدیمہ کے اس مقام کو "الشونہ قلعے" کا نام دیا گیا ہے۔ یہ قلعہ جدہ شہر کے علاقے البلد میں خلافِ ضابطہ تعمیر کی گئی پرانی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران میں سامنے آیا۔ سعودی سرکاری ٹی وی چینل وَن کی رپورٹ کے مطابق اس مقام کے نزدیک ایک تاریخی بازار بھی ہے جس کی ابتدا 1516ء میں ہوئی۔

رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ کھدائی اور انہدام کی کارروائیاں جاری رہنے کے ساتھ مزید تاریخی تعمیری خزانے سامنے آ سکتے ہیں۔

مذکورہ تاریخی آثار قدیمہ پر بنائی گئی متعدد عمارتوں کو ڈھا دینے کے بعد جدہ شہر کی پرانی سمندری صورت واپس لوٹ آئے گی۔

سعودی حکومت کی جانب سے "تاریخی جدہ پروگرام" کے نگرانِ اعلی اشرف کامل کے مطابق الشونہ قلعہ بحر احمر میں سب سے بڑا قلعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں