یمن میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش کا نادر واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے صوبے البیضاء کے شہر رداع میں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ایک آنکھ ہے۔ یہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا نادر واقعہ ہے۔

رداع شہر کے الہلال الطبی ہسپتال میں جنم لینے والے اس بچے کے چہرے پر ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی۔ طبی ذرائع کے مطابق یہ بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد فوت ہو گیا۔

یمنی میڈیا پرسن کریم زارعی نے مذکورہ بچے کی تصویر پوسٹ کی۔ ان کے مطابق تقریبا 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 بچے ایسے پیدا ہوئے جن کی ایک آنکھ تھی۔

زارعی نے بتایا کہ اس نوعیت کی پہلی پیدائش کا اندراج 1665ء میں ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں