یمن اور حوثی

حوثی حملوں میں سعودی عرب میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے:عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے مملکت سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف شروع کیے گئے 4 ڈرونز کو روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

آج اتوار کو ایک بیان میں عرب اتحاد نے مزید کہا کہ ان دشمنانہ حملوں میں الشقیق میں ڈی سیلینیشن پلانٹ، جازان میں آرامکو کی تنصیب اور جنوبی ظہران کے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

امن مساعی کی مخالف

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے اقتصادی تنصیبات اور شہری املاک کو نشانہ بناتے ہوئے دشمنانہ حملوں میں اضافہ امن کی کوششوں اور امن کے لیے خلیجی ممالک کے اقدامات کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

اتحاد نے ایک ڈرون کی تباہی کی بھی اطلاع دی جسے خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا نے علاقے میں گیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

بیان میں کہا کہ وہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سرحد پار سے دشمن کے حملوں کے آغاز پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ حملوں میں شہریوں کی گاڑیوں اور رہائشی مکانات کو مادی نقصان پہنچا، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیلسٹک اور کروز میزائل

عرب اتحاد نے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے جازان شہر کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل روکنے کی تصدیق کی گئی۔عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل، ڈرون اور کروز میزائل استعمال کیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتصادی تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے ڈرونز کی فضا میں نگرانی کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں