کرونا وائرس

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے کرونا پابندیاں اٹھا لی گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے سے متعلق اہم خبر دی ہے اور کہا ہےکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

منسوخ شدہ پابندیوں میں کرونا کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط اور سعودی عرب میں آنے یا آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے نیز مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے ضروری قرنطینہ کی شرائط کا خاتمہ شامل ہے۔

غیرملکی مسافروں پر کرونا پابندیوں کےخاتمے کا فیصلہ مملکت میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 4% سے کم ہونےاور سعودی آبادی کے تمام ٹارگٹ گروپس (یعنی 12 سال کی عمر کے افراد) کے لیے ویکسینیشن کی شرح 99% تک پہنچ جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں