عرب اتحاد نے جازان پر حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا، بیلسٹک میزائل تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب اتحاد برائے یمن نے منگل کی شب حوثیوں کا نیا حملہ ناکام بنا دیا۔ جازان کی طرف داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ کرکے دانستہ طور پر یمنی فریقوں کے درمیان مشاورتی عمل کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے‘۔

یاد رہے کہ عرب اتحاد نے چند دنوں میں مملکت پر ڈرون حملو ں کی کئی کوشیشیں ناکام بنائی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں