مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا مرکز ہے: عمران خان

فلسطین کا المیہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے غم وغصے کا باعث ہے، فلسطینی وزیر خارجہ سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلسطین کا المیہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے غم وغصے کا باعث ہے۔ مسئلہ فلسطین مشرق وسطی میں تنازعات کا مرکز ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا المیہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے غم وغصے کاباعث ہے۔ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا مرکز ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ القدس الشریف کی تصویر پیش کر رہے ہیں: @PID_Gov
فلسطینی وزیر خارجہ القدس الشریف کی تصویر پیش کر رہے ہیں: @PID_Gov

ملاقات میں فلسطینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، کشمیر متعلقہ خطوں میں عدم استحکام کی وجوہات ہیں مقبوضہ کشمیر میں لوگ سنگین مظالم اور بے لگام جبر کا شکار ہیں۔

وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی حمایت اور موقف پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پاکستان، فلسطین کے درمیان دوطرفہ تعاون پر گفتگو جب کہ او آئی سی، علاقائی، عالمی فورمز پر فریقین کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں