امارات دنیا بھر میں توانائی کے امن کا خواہاں ہے: شیخ محمد بن زائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد آل نہیان نے باور کرایا ہے کہ امارات دنیا میں توانائی کے امن اور اس کی منڈی کے استحکام و توازن کا شدید خواہاں ہے۔

ان کا یہ موقف منگل کے روز آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں سامنے آیا۔ دونوں شخصیات کے بیچ امارات اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ کام کے لیے خصوصسی تعلقات زیر بحث آئے۔ اس کا مقصد معیشت ، تجارت اور توانائی کے میدان میں ترقی کی منازل طے کرنا ہے۔ علاوہ ازیں مشترکہ دل چسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وام" کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان یوکرین کے بحران کی روشنی میں توانائی کی عالمی منڈی کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

یاد رہے کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کا آغاز 24 فروری کو ہوا تھا۔ اس کے نتیجے میں یورپی ممالک غیر معمولی طور پر چوکنا ہو گئے۔ اس صورت حال نے مالیاتی مارکیٹ پر بھی اثر ڈالا۔

مغربی ممالک نے روس پر کڑی پابندیاں عائد کر دیں۔ ان پابندیوں نے کئی سیکٹروں ، کمپنیوں اور بینکوں کے علاوہ روسی شخصیات ، دولت مند افراد ، سیاست دان اور ارکان پارلیمنٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں