علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر سعودی عرب اور چین میں مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اسلام آباد کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان ٹھوس دوستی کے تعلقات، تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ رابطہ کاری کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں سرفہرست مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا اور خطے اور دنیا میں دونوں دوست ممالک کی طرف سے امن کی بنیاد رکھنے کی کوششیں ہیں۔

ملاقات میں پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر نواف المالکی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداؤد نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں