مسجد حرام : مطاف کا صحن اور زمینی منزل معتمرین کے لیے مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں نماز کے مقامات متعین کر دیے۔ ان میں تیسری سعودی توسیع کی تمام منزلیں، شاہ فہد توسیع کی تمام منزلیں اور مسجد حرام کے تمام صحن شامل ہیں۔ نمازیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ماسک لگانے کی پابندی کریں۔ انتظامیہ نے مطاف کے صحن اور زمینی منزل کو طواف کرنے والوں کے لیے مختص کیا ہے۔ علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعت سنتیں زمینی منزل اور پہلی منزل پر ادا کی جا سکیں گی۔

جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین کی آمد و رفت کے واسطے 3 مرکزی دروازے (باب الملك عبدالعزيز ، باب الملك فهد ، باب السلام) مختص کیے ہیں۔ اسی طرح 144 دروازوں اور 3 پُلوں کو نمازیوں کی آمد و رفت کے واسطے مختص کیا گیا ہے۔

رمضان مبارک میں افطار کے دسترخوان حرم شریف کی راہ داریوں میں لگائے جائیں گے۔ ان کی تعداد دو ہزار ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں