سعودی سیاحت

سعودی عرب پہنچنے پر سیاحتی ویزے کا مشروط اجرا شروع کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب پہنچ کر ویزہ لینے کی سہولت بحال کر دی گئی جو کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث معطل کر دی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ’آن آرائیول‘ ویزہ ان افراد کے لیے ہے جن کے پاس امریکہ، برطانیہ اور شینگن کا کارآمد ویزہ ہوتا ہے۔
آن آرائیول ویزہ پروگرام مملکت میں کرونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث معطل کر دیا گیا تھا، پابندیوں میں گزشتہ دو ہفتے قبل نرمی کرنے کے بعد یہ پروگرام دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔

امریکی ویزہ ۔ وضاحتی تصویر
امریکی ویزہ ۔ وضاحتی تصویر

مذکورہ ممالک کے شہری اور وہ افراد جن کے پاس امریکہ، برطانیہ یا شینگن کا کارآمد ویزہ ہے وہ اب مملکت آنے کے لیے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے وہ سعودیہ ایئر لائن، ناس اور اے ڈیل ایئر کے ذریعے سفر کرتے ہوئے مملکت آنے پر 12 ماہ کے لیے کارآمد آن آرائیول سیاحتی ویزہ جاری کرا سکتے ہیں جس کے لیے انہیں پیشگی کسی ادارے کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

وہ مسافر جن کے پاس مذکورہ ممالک میں سے کسی کا ویزہ ہو ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ان ممالک کا کم از کم ایک سفر کر چکے ہوں۔

شنگن ویزہ ۔ وضاحتی تصویر
شنگن ویزہ ۔ وضاحتی تصویر

واضح رہے 2019 میں سعودی عرب کے لیے آن لائن سیاحتی ویزے کا منصوبہ جاری کیا گیا تھا جس کے ذریعے مخصوص ممالک کے شہری یا وہ افراد جن کے پاس امریکہ، برطانیہ یا شگین کا کارآمد ویزہ ہے انہیں آن لائن یا مملکت پہنچنے پر ویزہ جاری کیا جاتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں