بحرین کی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حوثی حملوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کی وزارت خارجہ نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے برادر ملک سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور شہری علاقوں کی سمت بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے اور ڈرون طیاروں کے بھیجے جانے کا سلسلہ جاری رکھنے کی مذمت کی ہے۔ وزارت کے مطابق جدہ شہر میں پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تیل کی تنصیبات پر مذکورہ دہشت گرد حملے نہ صرف مملکت سعودی عرب کے امن و استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ یقینا توانائی کی عالمی ترسیل اور عالمی معیشت کو نقصان سے دوچار کر رہے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ مملکت بحرین برادر ملک سعودی عرب کے اُن تمام اقدامات کے لیے بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتی ہے جو ریاض حکومت حوثیوں کی بزدلانہ جارحیت کو روکنے کے لیے کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں