سعودی عرب میں پٹرول اسٹیشنوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں آرامکو کمپنی کے پٹرول ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پربھڑکنے والی آگ کو بجھانے کی کوششیں آج ہفتے کے روز بھی جاری رہا جس کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق شہری دفاع اور فائر بریگیڈز کی 50 ٹیمیں اس وقت آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

جدہ میں آرامکو اسٹیشن کی براہ راست تصاویر میں جائے حادثہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سعودی وزارت توانائی کے ایک ذمے دار کے مطابق جدہ کے شمال میں واقع پٹرولیم مصنوعات کی ڈسٹریبیوشن کے مذکورہ مرکز کو جمعہ 25 مارچ کو شام 5:25 پر راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

اسی طرح جازان صوبے میں بھی "المختارة" اسٹیشن پر بھی شام 5 بجے راکٹ داغا گیا۔ دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں