امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور دونوں ملکوں اور ان کے دوست عوام کے مفادات کے حصول میں معاون طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے‘۔ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

فریقین نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں تعاون بڑھانے اور مل کر کام کرنے کے حوالے سے بات چیت کی خصوصا مشرق وسطی میں امن واستحکام کے فروغ نیز خطے سمیت دنیا بھر میں دونوں دوست ملکوں کی جانب سے دیرپا امن کےلیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں