بحرین: باحجاب خاتون کو روکنے پر بھارتی ہوٹل کو سیل کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین میں باحجاب خاتون کو ہوٹل داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر حکومتی اتھارٹی نے بھارتی ہوٹل کو سیل کر دیا۔

بحرین کے دارالحکومت مناما کے قریبی علاقے آدلیہ میں ہوٹل کے بھارتی مینیجر نے باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہوٹل کو بند کردیا گیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحرین کی سیاحت اور نمائش اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور تمام سیاحتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسی پالیسیوں سے گریز کریں جو مملکت کے قانون کے خلاف ہو۔

دوسری جانب ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روکنے والے مینیجر کومعطل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں