دبئی مشرق وسطیٰ میں مشیلین ریسٹورنٹ گائیڈ میں شمولیت اختیار کرنے والا پہلا شہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشیلین گروپ نے منگل کو کہا ہے کہ دبئی مشرق وسطیٰ میں دنیا کی مشہور میں ریستورانوں کے انتخاب کے لیے"مشیلین گائیڈ" میں شامل ہونے والا پہلا مقام بن جائے گا۔

مشیلین گائیڈ کے بین الاقوامی ڈائریکٹر گوینڈل پولینک نے کہا کہ ہماری انسپکشن ٹیم پہلے ہی ریستورانوں کی پہلی کھیپ تیار کرنے کے لیے میدان میں موجود ہے جس کی نقاب کشائی جون میں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دبئی کے بہترین پکوانوں کی نمائش کریں گے، جو نہ صرف اس نفاست کی عکاسی کرتا ہے جس کے لیے یہ شہر مشہور ہے بلکہ اس شہر کے محل وقوع اور تاریخ کے لحاظ سے پیش کیے جانے والے کھانوں کے عظیم تنوع کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

بہت زیادہ پسندیدہ ہوٹلوں کی درجہ بندی کے علاوہ، انتخاب میں مشہور "Bib Gourman" زمرہ بھی شامل ہو گا۔ یہ ایوارڈ ان اداروں کو دیا جاتا ہے جو مناسب قیمتوں پر اچھے کھانے فراہم کرتے ہیں۔

"مشیلین گائیڈ" جو 20ویں صدی کے آغاز میں فرانسیسی ٹائر بنانے والی کمپنی مشیلین نے ایک کارآمد سفری ساتھی کے طور پر بنائی تھی۔ یہ ریستورانوں اور ہوٹلوں کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ بااثر درجہ بندیوں میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں