ایکسپو 2020

دبئی ایکسپو 2020 کی اختتامی تقریب کی سحر انگیز تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی میں "ایکسپو 2020" عالمی نمائش کل جمعرات کے روز ایک بڑی اور یادگار تقریب کے ساتھ اختتام کو پہنچ گئی۔ چھ ماہ تک جاری رہنے والی یہ نمائش کووڈ-19 کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا میں منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا ایونٹ تھا۔

نمائش کے دوران میں 96 مختلف مقامات پر 30 ہزار سے زیادہ شوز کا انعقاد ہوا۔

اختتام تقریب میں دنیا بھر سے مختلف مشہور فن کاروں اور شخصیات نے شرکت کی۔ ان افراد نے نمائش میں شرکت کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔ نمائش میں مجموعی طور پر 2.3 کروڑ افراد نے شرکت کی۔

جن عالمی ستاروں اور بین الاقوامی شخصیات نے دبئی ایکسپو کا دورہ کیا ان میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور نوواک ڈیوکووچ کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس، برازیل، ترکی اور مراکش کے قائدین شامل ہیں۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا "182 روز ... 192 ممالک... کروڑوں شرکاء... الوداع ایکسپو ... ہم نے دنیا کو سب سے بڑے ایونٹ میں اکٹھا کیا ... انسانیت کو درپیش مشکل ترین وقت میں... ہم نے وعدہ کیا اور پورا کیا... ہم جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں ... آئندہ اس سے زیادہ شان دار مظاہرہ ہو گا ... اللہ کے حکم سے"۔

یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والی یہ نمائش مشرق وسطی میں پہلی مرتبہ "ایکسپو" کا انعقاد تھا۔ نمائش پر تقریبا سات ارب ڈالر خرچ ہوئے۔

آئندہ ایکسپو نمائش جاپان کے شہر اوساکا میں 2025ء میں ایک مصنوعی جزیرے پر منعقد ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں