’العلا لمحات‘ میں 4 میلوں کی سرگرمیاں اختتام پذیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

العلا مومنٹس سیزن کے پہلے سیشن کی سرگرمیاں جو کہ گزشتہ دسمبر میں شروع ہوئی تھیں اور اس سال مارچ کے آخر تک جاری رہیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ سیزن میں کئی نوعیت کی تقریبات پیش کی گئی جن میں العلا گورنری اور اس کے تاریخی اور ثقافتی ورثےکو پیش کیا گیا۔کیونکہ العلا زمانہ قدیم کی تہذیبوں کا سنگھم رہا۔ ان سرگرمیوں کے لیے’ہر لمحے کو العلا کے لمحات کے ساتھ منائیں" کا سلوگن اختیار کیا گیا۔ اس سال سیزن کی چھتری کے نیچے چار الگ الگ تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان میں طنطورہ سرما سیزن فیسٹیول ، آرٹ العلا، اسکائی العلا اور العلا فیسٹیول برائے تفریح اور آرام شامل ہیں۔

العلا مومنٹس کا سیزن شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا کیونکہ مختلف تقریبات کے لیے فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 109,000 تک پہنچ گئی تھی۔اختتام ہفتہ کے دوران سیزن نے مارایا انٹرنیشنل تھیٹر پر بین الاقوامی فنکاروں کے ایک ممتاز گروپ کے ذریعے پرفارم کیے گئے گیارہ کنسرٹس پیش کیےجن میں ایلیسیا کیز اور لیونل رچی شامل ہیں۔ ریاض، جدہ اور دمام شہروں سے اندرون ملک پروازوں میں اضافے اور پیرس اور دبئی سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کے ساتھ ہی العلا ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس سیزن میں بہت سے خاص پروگرام بھی شامل تھے جو آثار قدیمہ کے مقامات پر منعقد کیے گئے تھے۔ ان پروگرامات میں الحجر میں "کلاسکس بذریعہ موم بتی کی روشنی" پارٹی، جیل عکما میں گھوڑ سواروں کے ملبوسات کا شو ڈولس اینڈ گبانا کے ساتھ، جو کہ قدیم زمانے میں ایک میوزک کنسرٹ تھا پیش کیا گیا۔

سیزن کی طرف سے پیش کیے جانے والے سب سے نمایاں کھیلوں کے مقابلوں میں خادم حرمین شریفین کپ برائے برداشت 2022 جو ایک بین الاقوامی گھڑ سواری کی دوڑ ہے۔ اسے بین الاقوامی گھڑ سواری فیڈریشن نے دو ستاروں کے زمرے میں درجہ بندی کیا ہے اور یہ 120 کلومیٹر کے رقبے پر محیط اور العلا پہاڑوں میں چار حلقوں پر پھیلا ہوا ہے۔العلا میں دوسری بار رچرڈ مل العلا ڈیزرٹ پولو چیمپئن شپ میں پولو کے شائقین اور گھوڑوں سے محبت کرنے والے صحرا میں منعقد ہونے والے دنیا کے واحد پولو ٹورنامنٹ کو دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم کی قیادت مشہور لا ڈولفینا ٹیم کے چار بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے ایک نے کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں