ایران میں رمضان کے دوران ’بربری نان‘ ممنوع کیوں ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے شمال مغربی شہر ماکو کی میونسپل کونسل کے ایک رکن حجت بام نے "رویدا 24" ویب سائٹ کو بتایا کہ ماکو شہر میں بیکریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران "بربری نان" نہ بنائیں۔

اس سلسلے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مغربی آذربائیجان صوبائی شہر ماکو میں واقع "بربر بریڈ" بیکریاں ماہ رمضان کے دوران صبح کے اوقات میں یہ روٹی تیار نہیں کریں گی۔ اس فیصلے کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ "بربر بریڈ" عام طور پر صبح کے ناشتے میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہ روزہ داروں کو کھانے کی یاد دلاتی ہے۔ اسی لیے رمضان کے مہینے میں صبح کے وقت بربری بیکریوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مغربی آذربائیجان صوبائی دارالحکومت ارومیہ میں بیکری سنڈیکیٹ کے سربراہ وردی حسن زادہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں صبح 6 بجے سےسہ پہر تین بجے تک بربری نان تیار نہیں کرتے۔ تین بجے سے افطاری سے آدھ گھنٹہ پہلے تک انہیں یہ روٹی تیار کرنے کی اجازت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں