العربیہ خصوصی رپورٹ

خوفناک منظر: رکاوٹ توڑ کر گاڑی ہوا میں تیرتی ہوئی پل سے نیچے جا گری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں مشرقی سرکلر روڈ پر ایک گاڑی پل سے نیچے جا گری۔ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گاڑی کے زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ریاض ٹریفک پولیس نے پل سے گاڑی گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکی اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ پل سے گزرتے ہوئے گاڑی کیسے ہوا میں تیرتی ہوئی نیچے آ گری۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشرقی سرکلر روڈ کے پل سے گزرتے ہوئے اچانک ایک گاڑی ریلنگ توڑتے ہوئے نیچے آ گری۔

متعلقہ اداروں کے اہلکار واقعہ کے حقائق جمع کر رہے ہی۔ رپورٹ مکمل ہونے پر رائے عامہ کے لیے جاری کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں