حج وعمرہ

مکہ مکرمہ میں حجاج کے قیام کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی مدت میں توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مقدس دارالحکومت مکہ مکرمہ میں حجاج کے ہاؤسنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مکہ معظمہ میں حجاج کی قیام گاہوں کی سہولت فراہم کرنے والے ایجنٹ حضررات کو اجازت نامے کے حصول کی مدت میں 29شوال 1443 تک کی توسیع کی گئی ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین عبد اللہ بن عقیل باجابر نے بتایا کہ سیکرٹریٹ اور سول دفاع کی جانب سے منظوری دینے والے کئی مشاورتی انجینئرنگ کے دفاتر کو مقرر کیا گیا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط میں ضروریات کی دستیابی کی توثیق کریں، معیار پر پورا اترنے والے ہوٹل مالکان کو حجاج کے لیے قیام گاہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں