رمضان 30 دن کا ہوگا اورعید الفطر 2 مئی کو ہوگی: ماہر فلکیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر اور موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے توقع ظاہر کی کہ عید الفطر کا پہلا دن 2 مئی بروز پیر کو ہوگا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ 29 رمضان المبارک بہ روز ہفتہ 30 اپریل کی مناسبت سے چاند 06:31 پر غروب ہوگا جب کہ سورج 6:46 پر غروب ہوگا۔ یعنی چاند کا غروب سورج سے 15 منٹ پہلے ہو جائے گا اور اس وقت افق پر کوئی ہلال نہیں ہوگا۔مکہ المکرمہ اور سعودی عرب کے تمام آسمانوں حتی کہ افریقہ کے افق پر بھی کوئی چاند نظر نہیں آئے گا۔ اس کے بعد اسی دن رات 11:31 پر چاند اور سورج کے درمیان ملاپ ہوگا۔ اس کے بعد شوال کے چاند کی پیدائش ہوگی۔

انہوں نے کہ اتوار کو رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا اور 2 مئی بہ سوموار کے روز فلکیاتی حساب کے مطابق عید الفطر ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں