تل ابیب حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا: اسرائیلی پولیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی پولیس نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ تل ابیب میں حملہ کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شام فائرنگ کے واقعے میں ملوث حملہ آور کو یافا شہر میں کئی گھنٹوں کے تعاقب کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں موت کی نیند سلا دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ 29 سالہ فلسطینی حملہ آور کا نام رعد حازم ہے۔

اس کا تعلق مغربی کنارے کے شہر جنین سے ہے۔ اسرائیلی سیکورٹی اداروں کے ذمے داران نے بتایا کہ مذکورہ فلسطینی کو یافا میں ایک مسجد کے قریب ہلاک کیا گیا۔ شہر میں اس حملہ آور کے تعاقب کی کارروائی میں سیکڑوں اسرائیلی سیکورٹی اہل کار شریک ہوئے۔

مقبوضہ فلسطینی اراضی میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے نے جمعرات کی شام بتایا تھا کہ تل ابیب کے وسطی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں