سعودی عرب میں فلاحی سرگرمیوں کی قومی مہم دوسرے سال میں شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں فلاحی کاموں کے لیے دوسری قومی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ قومی فلاحی سرگرمیوں کی مہم ایک سال قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سماجی یکجہتی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے منظوری دی تھی۔

فلاحی کاموں کے لیے قومی مہم کی تقریبات براہ راست نشر کی جائیں گی جو رات گیارہ بجے مہم کے ہیڈ کوارٹر سے احسان قومی پلیٹ فارم پر فلاحی کاموں کے لیے لائیو نشر کی جائیں گی۔

پہلی مہم میں گذشتہ رمضان کے موقعے پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے فراخدلانہ عطیہ دیا گیا۔ مہم نے معاشرے کے مختلف طبقات بشمول افراد، عطیہ دہندگان اور نجی اورغیرمنافع بخش شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی میں احسان چیئرٹی ورک پلیٹ فارم میں اہم کردار ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں