مکہ میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کی وڈیو شیئر کرنے والا نوجوان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے مقامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ راہگیروں کی زندگی خطرات سے دوچار کر دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ مقامی نوجوان نے موٹر سائیکل ون ویلنگ کا شوق کیا اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لوگوں کی سلامتی کو خطرات لاحق کرنے والے غیر قانونی عمل پر فخر کا اظہار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی نوجوان کو ٹریفک قانون کے تحت سزائیں دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی محکمہ ٹریفک ان دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک خلاف ورزیاں روکنے کے لیے سکیورٹی مہم چلائے ہوئے ہے۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ 3 اپریل سے اب تک 255 موٹر سائیکلیں ضبط کی جا چکی ہیں۔ ان سب کے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں