سعودی عرب اور کویت میں پلک جھپکتے رات میں دن کا سماں ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب اور کویت میں ہفتے کے روز نصف شب کے قریب اُس وقت دن کا منظر پیدا ہو گیا جب ایک چمک دار ستارہ آسمان سے ٹوٹ کر زمین کی طرف آ گیا۔ اس منظر کی وڈیو میں نظر آنے والے جرم سماوی کی رفتار 29 کلو میٹر فی سیکنڈ تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ ٹوٹا ستارہ سعودی عرب کے شمال مشرقی شہر "حفر الباطن" کی فضا میں دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح یہ کویت ستارے کو کویت کے جنوب مشرقی حصے میں رہنے والے لوگوں نے بھی اپنی آنکھ سے دیکھا۔ ستارے کا رنگ نیلے کی طرف مائل تھا اور یہ زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں جل گیا۔

اس سلسلے میں سامنے آنے والی وڈیو میں یہ ٹوٹا ستارہ 3 سیکنڈ کے لیے دکھائی دیا۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس کے سقوط کا دورانیہ وڈیو میں دیکھے جانے والے دورانیے سے 3 گنا زیادہ تھا۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی نے فیس بک پر بتایا کہ اس ٹوٹے ستارے کے سبب سعودی عرب کے مختلف حصوں میں رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا۔

مذکورہ ستارہ زمین کے بیرونی فضائی غلاف میں 40 ہزار کلومیٹر سے 2.57 لاکھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہوا۔ بعد ازاں یہ ہوا کی مزاحمت کے سبب سست پڑ گیا۔ اس مزاحمت کے نتیجے میں بڑی مقدار میں حرارت پیدا ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں