مشرق وسطی : ہوٹلوں کی تعمیر کے حوالے سے مکہ مکرمہ سرفہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

رواں سال 10 مئی (2022ء) کو دبئی میں Arab Travel Market کی نمائش میں سیاحتی سرمایہ کاری سے متعلق سربراہ اجلاس بھی منعقد ہو گا۔ اس کا مقصد کرونا کی وبا کے بعد سیاحت کے سیکٹر میں منصوبوں کی فنڈنگ پر روشنی ڈالنا ہے۔

بی این سی (BNC) نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق 2022ء کے دوران میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں 4.5 ارب ڈالر مالیت کے ہوٹلوں کے معاہدے دیے جانے کی توقع ہے۔ یہ سالانہ 16٪ نمو کا تناسب ہے۔

رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب کا نمبر ہے۔ گذشتہ برس 2021ء میں مشرق وسطی میں ہوٹلوں کے معاہدوں کی مجموعی مالیت کا 90% سے زیادہ حصہ امارات اور سعودی عرب میں اعلان کردہ منصوبوں کا تھا۔

اسی طرح STR کمپنی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق علاقائی سطح پر مشرق وسطیٰ میں ہوٹلوں کے 169,000 کمرے زیر تعمیر ہیں۔ اس سلسلے میں تین شہر سب سے زیادہ سرگرم ہیں۔ یہ بالترتیب دبئی ، مکہ مکرمہ اور دوحہ ہیں۔

مشرق وسطی میں عرب ٹریول مارکیٹ نمائش کی ڈائریکٹر ڈینئل کورٹیس کے مطابق سعودی عرب کے تمام حصوں میں ہوٹل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر نمو دیکھی جا رہی ہے۔ مملکت میں ہوٹلوں کے 53060 کمرے زیر تعمیر ہیں۔ ان میں 33560 مکہ مکرمہ میں اور 19500 دیگر شہروں اور ساحلی علاقوں میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں