سعودی عرب اور کویت کا درہ فیلڈ کی قدرتی دولت سے فائدہ اٹھانے کے اپنے حق پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ مملکت اور برادر ملک کویت نے 27 ربیع الثانی 1441 ھ بہ مطابق 24 دسمبر 2019ء کو کویت سٹی میں طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے الدرہ فیلڈ کی ترقی اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے 18 شعبان 1443ھ 21 مارچ 2022 کو مملکت کے وزیر توانائی اور کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر تیل اور وزیر بجلی، پانی و کویت کی ریاست میں قابل تجدید توانائی کے وزیر منقسم زون میں واقع الدرہ فیلڈ سے فائدہ اٹھانے کے لیے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے تھے۔

سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ سعودی عرب اور ریاست کویت دونوں اس خطے کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے اپنے حق کی توثیق کرتے ہیں۔ 21 مارچ 2022ء کو دونوں کے درمیان طے پانے والے منٹس کے تحت معاہدے پر عمل درآمد پر یقین رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں مملکت سعودی عرب اور مملکت کویت نے اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کو منقسم زیر آب علاقے کی مشرقی سرحد کی حد بندی کے لیے مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن ایران نے اس حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں