شاہ عبدالعزیز ملٹری کالج سے پاس آوٹ ہونے والے طلباء کے اجتماعی سجدے کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز ملٹری کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں کالج سے گریجوایشن مکمل کرنےوالے طلبا کی خوشی اور مسرت کی انتہا نہ رہی۔ طلبا نے گریجوزیشن کی تقریب میں اظہار تشکر کے طورپر اجماعی سجدہ شکر ادا کیا۔ طلبا کے اجتماعی سجدے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹویٹر" پر گردش کرنے والے کلپ میں "کنگ عبدالعزیز ملٹری کالج" کے 80ویں پاس آؤٹ طلباء کی خوشی کا منظر دیکھا گیا۔ یہ منظر اس وقت سامنے آیا جب ان کی گریجویشن کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں خوشی کا لمحہ دکھایا گیا۔ طلباء نے اپنی ٹوپیاں اونچی کیں۔ پھر اجتماعی طور پر زمین پر سجدہ کیا اور سامعین کے سامنے اجتماعی شکل میں واک کرتے ہوئے باہمی محبت اور تعاون کے جذبے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا کے کارکنوں نے ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ سب سے اہم مثبت کلپس میں سے ایک ہے جو انسان کو فخر کا احساس دلاتا ہے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزنے کنگ عبدالعزیز ملٹری کالج کے طلباء کے 80ویں بیچ کی گریجویشن تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔

ان کی آمد کے فوراً بعد شاہی ترانہ بجایا گیا۔اس کے بعد تقریری تقریب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد شاہ عبدالعزیز ملٹری کالج کے کمانڈر میجر جنرل علی بن صالح الحضیف نے خطاب کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں