بحیرہ احمر میں مادہ ڈولفن کی اپنے بچوں کے ہمراہ سمندر میں تیراکی کا دلکش منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے بحیرہ احمر سے ایک حیرت انگیز جاری کی ہےجس میں بحیرہ احمر (مغربی سعودی عرب) میں رہنے والی داغ دار ڈولفن (پین ٹراپیکل) کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے۔

بحیرہ احمر کی تلاش کے سفر کے دوران نظر آنے والی متعدد داغدار ڈولفنوں کا ایک ویڈیو کلپ ٹویٹرپر پوسٹ کیا گیا۔ اس ویڈیو میں ڈولفن کے بچوں کو اپنی ماؤں کے ہمراہ پانی میں چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران 2000 سے زیادہ کو ڈولفن جو گروپوں کی شکل میں رہتی ہیں اور بعض گرپوں میں 80 تک ڈولفن ہوسکتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈولفن سمندروں اورجھیلوں میں رہتی ہیں اور ان میں سے چند قسمیں تازہ پانی میں رہتی ہیں۔

اسی سفر کے دوران سمندر کی تہہ میں سونار نے 500 میٹر اونچی ایک چٹان کو دکھایا۔ اس کے بالائی حصے میں بہت مرجان کی چٹانیں اور صحت مند بہت سی مچھلیاں دیکھی گئیں۔ ان میں ہیمر ہیڈ شارک بھی شامل تھی۔

وہیل شارک جسے بحیرہ احمر کی بڑی مخلوقات میں شمار کیا جاتا ہے کو بھی دیکھا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کی لمبائی 10 میٹرتک ہوتی ہےاور ان میں سے بعض کی یومیہ خوراک 20 کلو گرام سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں