سعودی عرب: ایک اسپتال کی لابی میں پانی کا اخراج، محکمہ صحت کی وضاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہفتے کے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں جنرل ہسپتال کی لابی کے اندر پانی کے اخراج کے واقعے پر محکمہ صحت نے وضاحت جاری کی ہے۔

محکمہ صحت نے وضاحت کی کہ پانی کی لائنوں کے درمیان گراؤنڈ فلور کے کنکشن میں پر فائر فائٹنگ نیٹ ورک کی مین واٹر لائن میں لیکج کے بعد پانی نکل پڑا اور واٹر پمپ سے ہسپتال کی لابی کے اندر پانی داخل ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پمپ بند کر دیے گئے لابی ایریا سے بجلی منقطع کر دی گئی اور علاقے کو الگ تھلگ کر دیا گیا، جبکہ اسپتال کے باقی شعبوں میں سروس فراہم کی جاتی رہی۔ مرمتی ٹیموں نے پانی کی لیکج روکنے کے لیے فوری کارروائی کی اور اسے بند کردیا۔

اسپتال میں اچانک نکلنے والے پانی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں جازان جنرل اسپتال کے داخلی راستے پر پانی کی بڑی مقدار میں دیکھی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں