ایران

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر کی خاتون نائب گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران میں فٹبال فیڈریشن کے صدر کی نائب برائے امور خواتین "شہرہ موسوی" کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر کرپٹو کرنسی کے معاملے میں بدعنوانی کا الزام ہے۔ یہ بات ایرانی خبر رساں ایجنسی "ارنا" نے اتوار کے روز بتائی۔

ادھر مہر نیوز ایجنسی نے واضح کیا کہ شہرہ کی گرفتاری کئی شکایات کے بعد عمل میں آئی۔

رواں سال فروری میں ایرانی فیڈریشن کے صدر شہاب الدین عزیزی کو برطرف کر دیا گیا تھا۔ وہ ایک برس تک اس منصب پر فائز رہے۔ سرکاری اخبار "ایران" کے مطابق "مالی شفافیت میں کمی" اور ریفری کی معاون وڈیو ٹکنالوجی کی درآمد کے لیے ایک صہیونی کمپنی کے معاہدے پر دستخط کے الزامات تھے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز بتایا کہ شہرہ موسوی کے شوہر بھی جعلی کرپٹو کرنسی کے مقدمے کے تحت گرفتار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں