مسجد حرام میں شفٹ مینجمنٹ سروس چوبیس گھنٹے اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام میں متبادل مینیجرز تعینات کیے ہیں۔ یہ عملہ مسجد حرام کی راہداریوں اور صحنوں میں انتظامات اور تیسرے سعودی توسیعی حصے میں مستقل اور مسلسل بنیادوں پر کام کرتا ہے۔

مسجد حرام میں شفٹ افیئرز اینڈ الٹرنیٹس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حمود بن صالح العیادہ نے وضاحت کی کہ یہ شعبہ صدارت عامہ برائے حرمین شریفین سے منسلک ہے۔ اس شعبے کے مقاصد واضح ہیں۔ یہ مسجد حرام کے اندر تمام مرد اور خواتین کارکنوں کے لیے ورکنگ نظم و نسق اور مشکلات پر قابو پانے کے لیےکام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شفٹ مینجمنٹ چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔ وہ بیت اللہ کے صحن ، راہداریوں، مطاف، مختلف منزلوں میں فیلڈ ٹور کرتی ہے اور کسی بھی وقوع پذیر ہونے والے واقعے سے تیزی کے ساتھ نمٹتی ہے۔ انتظامی مسائل کے حل میں شفٹ مینجمنٹ کے ساتھ دیگر شعبوں کا عملہ بھی تعاون کرتا ہے۔ تکنیکی، سروس، انجینیرنگ، آپریشنل اور دیگر محکموں کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ماہرین کام کرتے ہیں۔

محکمہ شفٹ کے امور کے ڈائریکٹر، عبدالعزیز بن شایع العواد نے کہا کہ شفٹ مینجمنٹ مسجد حرام میں کام کی پیشرفت، تمام خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے، انتظامی امور کی تیاریوں پر نظر رکھنے، بیت اللہ اور مسجد حرام کے امور کے جنرل صدر کو ضروری روزانہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ دار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں