پوتین کا فلسطینی صدرعباس سے روس،یوکرین بحران اورمشرقِ اوسط کشیدگی پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی صدر ولادی میرپوتین نے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اوراس کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

کریملن نے پیر کے روز بتایا کہ دونوں لیڈروں نے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مشرق اوسط کے دیرینہ مسئلے کے سیاسی تصفیے کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے۔

اسرائیلی بلوہ پولیس نے گذشتہ جمعہ کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بول دیا تھا۔اس کے ساتھ جھڑپوں میں 152 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔اس کے بعد سے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسلسل کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس مقدس مقام میں ایک مرتبہ پھرفلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان پُرتشدد واقعات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں