سعودی عرب: اونٹ کلب اور عسیر گورنری کے درمیان اقتصادی تعاون کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں قومی اونٹ کلب اور عسیرہ گورنری کے درمیان باہمی تعاون اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے اونٹ کلب نے اپنے تجربات عسیر ریجن کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز کے سامنے رکھے۔ کلب نے وضاحت کی کہ اس سے اونٹ کے شعبے کی اقتصادی اور خطے میں متعلقہ سرگرمیوں کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ کلب اور عسیر امارہ نے عسیر کے علاقے میں ورثے کی حمایت کرنے اور خطے میں اونٹوں کے میلے کے انعقاد کے طریقہ کار کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

کیمل کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینیر بندر القحطانی نے عسیر کے علاقے کو اس شعبے کی ترقی کے لیے موزوں قرار دیا۔

عسیر کے علاقے کے گورنر اور عسیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے زور دیا کہ یہ خطہ اونٹوں کی معیشت سے متعلق تہواروں اور سرگرمیوں کے انعقاد کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب عسیر ریجن کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے آج امارہ کے سرکاری دفترمیں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں خطے میں اونٹوں کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس میں کیمل کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینیر جنرل آف مینجمنٹ سطام العسکر اور کلب میں مالکان کی دیکھ بھال کے امور کے ذمہ دارمبارک بن وقیان الدوسری نے شرکت کی۔

عسیر ریجن کے گورنر نے توجہ دلائی کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز جو اونٹ کلب کے جنرل سپروائزر ہیں کی قیادت میں اونٹوں کے شعبے کو غیرمعمولی ترقی حاصل ہوئی ہے اور یہ شعبہ وژن 2030 کے اہداف کے مطابق پروان چڑھ رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں