سعودی کابینہ نے مصر میں سرمایہ کاری معاہدے پر عمل درآمد کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی کابینہ نے مصر میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کی سرمایہ کاری پر ایک معاہدے کی منظوری دے دی.

30 مارچ کو مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبول کی موجودگی میں مصری حکومت اور مصر میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ پر مصری حکومت اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

مصری حکومت کی طرف سے معاہد پر وزیر برائے منصوبہ بندی اور خود مختار فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن ڈاکٹر ھالہ السعید اور سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے شوریٰ کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعید نے دستخط کیے تھے۔

مصر کی کابینہ نے کہا تھا کہ مصر کا مقصد خود مختار فنڈ اور سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ (پی آئی پی) کے درمیان تعاون میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔

معاہدے سے قبل دونوں ملکوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور سرمایہ کاری کے ذمہ داران کی تواتر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں کی گئیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں ملکوں کےدرمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور معاشی شعبوں میں ایک دوسرے کے ہاں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ دونوں ممالک کی قیادت کی طرف سے بھی مصر میں سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں