تبوک کے قریب پہاڑی چوٹیوں میں پھنسے نوجوان کو بچالیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے تبوک میں راکا مرکز کےقریب پہاڑی چوٹیوں میں پھنسے ایک نوجوان کو بچالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ابو راکا مرکز کے قریب دو پہاڑوں کے درمیان ایک غار میں پھنسے سعودی نوجوان کو شہری دفاعی کی ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پہاڑی چوٹی میں پھنسے نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جس میں نوجوان کو دو پہاڑوں کے بیچ ایک غار میں پھنسے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ نوجوان گذشتہ روز دن گیارہ بجے سے پھنسا ہوا تھا۔ اسے بچانےکے لیے شہری دفاع، ابو راکا بلدیہ کے اہلکاروں، ہلال احمر کی ٹیم اور رضا کاروں نے بھی حصہ لیا۔

دوسری طرف تبوک گورنری نے پہاڑی علاقے میں پھنسے نوجوان کو نکالنے کی ویڈیو جاری کی ہے اور کہا ہے کہ اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں