خبردار اس طرح کا ایڈونچرجان لیوا بھی ہوسکتا ہے؟

موت کے منہ میں کھڑے سعودی نوجوان کی مسکراہٹ کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک مہم جو سعودی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نوجوان کو سیکڑوں فٹ کی گہری کھائی کے دھانے پرایک چٹان پر ٹانگیں لٹکائے دیکھا گیا ہے۔ مہم جوئی کے شوقین اس سعودی شہری نے موت کے منہ میں کھڑے ہو کرکہا کہ’موت صرف ایک بار آتی ہے‘۔

سعودی نوجوان کی شناخت نہیں کی جا سکی تاہم اس کی مہم جوئی کے وقت اس کا دوست اس کی ویڈیو بنا رہا ہے اور وہ خود ٹانگیں پہاڑ کی چوٹی سے لٹکائے مزے لے رہا ہے۔

ویڈیو میں بہت نیچے گاڑیاں چلتی دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جانے والا منظر انتہائی خطرناک ہے اور ایسا شغل جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس طرح کی حرکتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایسے منچلوں کو سزا دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔ بعض مبصرین نے اسے بہادری اور دلیری قرار دیا تاہم ساتھ ہی ایسی مہم جوئی سے باز رہنے پر بھی زور دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں