سعودی وزارت ثقافت کے زیراہتمام"سعودی کافی کے سال" کی تعارفی مہم کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے سعودی عرب کے تین شہروں کے متعدد تجارتی مراکز میں "سعودی کافی کے سال 2022" کی تعارفی مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس مہم کا ہدف خریداروں کو اس اقدام سے متعارف کرانا ہے، سعودی کافی اور سعودی عرب کے مختلف خطوں میں اس کی مختلف اقسام کو اجاگر کرنا ہے۔ کے ساتھ ساتھ کافی کی معاشرے سے جڑی قدروں سخاوت اور مہمان نوازی کے کلچر کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ مہم ریاض کے ریاض پارک مال سے شروع ہوئی۔ اس کے بعد مشرقی صوبے کے ظہران مال میں مہم پیش کی گئی۔ 27 اپریل کو جدہ کے عرب مال میں سعودی کافی کے سال کی تعارفی مہم چلائی جائے گی۔

مہم کے دوران گاہکوں کا کافی سےاستقبال کیا جائے گا اور انہیں سعودی عرب میں کاشت ہونے والی کافی کی پانچ معیاری اقسام سے آگاہ کیا جائے گا۔

مہم کے دوران زائرین کو کافی کے اضافی ذائقوں سے روش ناس کرنے کے ساتھ سعودی کافی، مملکت میں اس کے مقامات اور اس کی اہم ترین خصوصیات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال کو کافی کے سال کے طورپر منایا جا رہا ہے۔ سال 2022ء کو سعودی کافی کا سال قرار دینے سےمملکت میں کافی کی اہمیت کا بہ خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کافی کی پیداوار میں اضافہ وژن 2030 کے اہداف میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں