پاسداران انقلاب کا سینیر کمانڈر قاتلانہ حملے میں بال بال محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح، مسلح افراد نے ایران کے غیر مستحکم جنوب مشرق میں پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کو لے جانے والی کار پر فائرنگ کی، جس سے ان کا محافظ ہلاک ہو گیا تاہم کمانڈر خود محفوظ رہے۔

رائیٹرز نیوز ایجنسی اور سرکاری ایرانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سیستان بلوچستان صوبے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین الماسی حملے کے بعد محفوظ رہے اور حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت زاہدان میں ایک چوکی کے قریب ہونے والے اس حملے میں مارے جانے والے محافظ محمود ابسالان علاقے میں پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کے بیٹے ہیں۔

سیستان بلوچستان کا صوبہ جو کہ پاکستانی اور افغان سرحدوں کے قریب ہے ملک کے حکام کے ساتھ ہنگامہ آرائی اور تصادم کا شکارہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں