جدہ : بیوی پربہیمانہ تشدد میں ملوث شوہر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ میں بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اسے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی فوری حرکت میں آئے اور ویڈیو کی تحقیقات کے دوران ملزم کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو پراسیکیوشن کے سامنے پیش کرنے کے بعد اس کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوہر کےتشدد کا شکار خاتون کی بہن نے اس کی تشدد زدہ تصاویر ٹویٹر پر شائع کیں۔ ملزم نے بیوی کو تیز دھار آلے سے وار کرکےشدید زخمی کیا تھا۔ تیز دھار آلے کے وار سے اس کےسر اور کھوپڑی میں بھی گہرے زخم آئے ہیں۔

خاتون کی ہمشیرہ کے بتایا کہ شوہر کے تشدد کے بعد اس کی بہن 19 رمضان المبارک سے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے بیوی پر اس کے سات بچوں کے سامنے تشدد کیا اور چھری کے پانچ وار کیے۔ تشدد کا شکارخاتون کے جسم سے بہت زیادہ خون بہہ جانے سے اس کی حالت مزید خطرے سے دوچار ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ میری بہن کے ساتھ اس کے شوہر کا رویہ کئی ماہ سے وحشیانہ تھا۔ دو ماہ قبل اس نے بیوی کے سر کے بال کاٹ دیے تھے اور اسے قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزم کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں