مسجد حرام : انتظامی امور اور ہجوم کو منظم کرنے کے لیے 500 سویلین سیکورٹی اہل کار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں سیکورٹی اینڈ سیفٹی ایجنسی مسجد حرام کے اندر متعدد ذمے داریاں انجام دیتی ہے۔ ایجنسی نے سویلین سیکورٹی سے تعلق رکھنے والے 500 اہل کار بھرتی کیے ہیں۔ یہ اہل کار مسجد حرام کے اندر اور باہر تمام مقامات پر سلامتی کے اداروں اور نیٹ ورکس کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے ہجوم کو منظم کرتے ہیں۔ نیز کسی بھی ہنگامی صورت میں اس کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیتے ہیں۔

Advertisement

سیکورٹی اینڈ سیفٹی کے سربراہ کے سکریٹری محمد بن حسن الباتی کے مطابق ان کی ایجنسی تربیت یافتہ اہل کاروں کے ذریعے کئی مشن انجام دیتی ہے۔ ان کی ذمے داریوں میں آگ بجھانے والے آلات کا استعمال ، خطرے کے الارم بجانا ، پیدل چلنے والوں اور نمازیوں کی جگہاؤں پر ہجوم اکٹھا ہونے سے روکنا ، تعمیراتی کام کے علاقوں میں زائرین کو جانے سے روکنا اور ہر اس رکاوٹ کو ختم کرنا شامل ہے جو زائرین کی نقل و حرکت میں حائل ہو۔

الباتی نے واضح کیا کہ ان کی ایجنسی جنازوں کی حرم شریف میں آمد کا عمل بھی منظم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں مسجد حرام کی لائبریری میں آنے والوں کی معلومات کا اندراج کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں