سعودی عرب: مہد الذھب کے وسیع علاقے میں سیلابی ریلے، سڑکیں ندیوں میں تبدیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اتوار کے روز مغربی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مہد الزہاب کے علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور بڑے علاقے میں سیلابی ریلے چل پڑے۔ فوٹو جرنلسٹ اسامہ الحربی کی طرف سے شائع کردہ کلپس نے شاندار اور ناقابل بیان مناظر کو دستاویزی شکل دی ہے۔

الحربی کی جانب سے شائع کی گئی ایک ویڈیو میں شہر کے شمال میں واقع وادی الجریسیہ میں شدید بارش کے بعد ایک ٹرک سڑک کے کنارے پر الٹتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو کلپ میں کئی گاڑیوں اور راہ گیروں کو بھی دکھایا گیا ہے جو وادی کے دونوں طرف کھڑے پانی میں پھنسے ٹرک کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر موسلا دھار بارش کے کلپس شائع ہوئےہیں جس میں مناظر کو شاندار قرار دیا گیا ہے۔ صارفین نے دعا کی ہے کہ بارش اللہ کی رحمت ثابت ہو۔

سعودی عرب کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے پیر کو اپنی موسمی رپورٹ میں توقع کی تھی کہ مہد الذھب کے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نجران، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، ریاض،القصیم اور مشرقی علاقوں کےشمالی حصوں میں بارش، گردوغبار اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں