عراقی رکن پارلیمنٹ کے متنازع بیان پر کویتی قیادت کا احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے نائب وزیر خارجہ سفیر مجدی الظفیری نے مملکت میں عراق کے سفیر المنحل الصفی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے متعدد پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویت کی خبر رساں ایجنسی "کونا" کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں عراقی ماہی گیروں پر حملوں کے الزامات کے حوالے سے عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن کے حالیہ بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کویتی نائب وزیر خارجہ نے عراقی رکن پارلیمنٹ کے متنازع بیان پر احتجاج کیا اور ان کے بیان کو دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مایوس کن قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی نہیں کرتا۔ اس بیان میں انہوں نے اچھے ہمسائے کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا۔

بیان کے مطابق الظفیری نے کویتی کوسٹ گارڈ فورس اور عراقی بحریہ کے درمیان موجود مسلسل تعاون کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں