امریکی رپورٹ میں دانشورانہ املاک کے تحفظ کے لیے سعودی اقدامات کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی تجارتی نمائندے کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ میں دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحفظ، ان کے نفاذ اور ان کے احترام کو فروغ دینے کے لیے موجودہ سعودی انٹلیکچوئل پراپرٹی اتھارٹی کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔

امریکا کے تجارتی نمائندے کے دفتر نے کہا ہے کہ مُملکت سعودی عرب نے اس میدان میں بہت سے اقدامات کے ذریعے نمایاں ترقی کی ہے اور ان اقدامات کو قومی سطح پر نافذ کیا ہے۔ ان اقدامات میں دانشورانہ املاک کے نفاذ کے طریقہ کار کی اشاعت، جعلی مواد کے خلاف نفاذ کی مہم میں تیزی،آن لائن مواد کے سرقے کا مقابلہ کرنا، 76 سرکاری اداروں میں دانشورانہ املاک کے احترام کے لیے کسی کو مقرر کرنا اور دانشورانہ املاک کے شعبوں میں متعدد بیداری مہمات اور خصوصی تربیتی پروگراموں کو انعقاد کرنا جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی تجارتی نمائندہ 1989 سے یہ رپورٹس جاری کر رہا ہے جن کا تعلق امریکی تجارتی شراکت داروں کے دانشورانہ املاک کے حقوق کے مؤثر تحفظ، نفاذ اور مارکیٹ میں داخلے کی رکاوٹوں سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں