جازان : آوارہ کتوں نے حملہ کر کے بچی کو زخمی کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے صوبے جازان آوارہ کتوں نے ایک 7 سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد بچی "عرفات" کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عرفات کے والد نے مقامی میڈیا کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ان کی بیٹی ہسپتال سے گھر آ گئی ہے تاہم بچی کی رانوں کے بیچ مختلف زخمیوں کے سبب وہ صاحبِ فراش ہے۔

والد کے مطابق وہ بازار جانے کے لیے راستے میں تھے کہ اس دوران میں آوارہ کتوں نے ایک چوک پر ان کی بیٹی پر حملہ کر دیا اور اس کے ننھے جسم کو بھنبھوڑ ڈالا۔

بچی کے والد نے ان آوارہ کتوں کے سنگین خطرات پر زور دیتے ہوئے ان کے ساتھ نمٹنے کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں