خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈ پر سعودی عرب کے سفرپر پابندی ختم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے خلیجی ریاستوں سے مملکت اور سعودی عرب سے خلیجی ممالک کے لیے سفر کے دوران قومی شناختی کارڈ کے استعمال کی معطلی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جُمعرات کی شام اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ شہری قومی شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے خلیج تعاون کونسل رکن کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں تاہم مذکورہ ملک کے سفر کے لیے دیگر تمام شرائط وضوابط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نےواضح کیا ہے کہ فیملی ریکارڈ کارڈ سفری دستاویز نہیں ہے۔

احتیاطی تدابیر

یہ بات قابل ذکر ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے قومی شناخت کے ساتھ سفر کی معطلی احتیاطی تدابیر کے تحت عمل میں آئی۔ سعودی عرب نے کرونا وبا کے آغاز پردیگر خلیجی ممالک کے بری، بحری اور فضائی سفر کےلیے یہ پابندی عاید کی تھی۔

16 مئی 2021 کو سعودی عرب نے ایک سال اور چار ماہ سے زیادہ کے تعطل کے بعد مملکت میں بیرون ملک سے سفر پرعاید پابندی اٹھالی تھی۔

تاہم سعودی پاسپورٹ نے اس وقت تصدیق کی تھی کہ وہ’جی سی سی‘ ممالک کے درمیان قومی شناخت کے ساتھ سفر کو معطل رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں