سعودی عرب میں سیلاب میں ڈوب کر شہری کی موت، لاش نکال لی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی ینبع گورنری کےنواحی علاقے رخو میں بُدھ کی شام شدید بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں ایک شہری کے ڈوب کرجاں بحق ہونے کے واقعے پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرسیلاب کے پوسٹ کیے گئے مناظر کے ساتھ ساتھ صارفین کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے شہری نے اسی شام اپنے پڑوسیوں کو افطاری کی دعوت بھی دے رکھی تھی۔ مگر وہ خود حادثے میں موت کا شکار ہوگیا۔

سوشل میڈیا کارکنوں نے ینبع گورنری میں سیلابی پانی میں ڈوب پرجاں بحق شہری کی تصاویر جاری کی ہیں۔ شہری کی لاش شہری دفاع کے عملے اور مقامی رضا کاروں کی کوششوں سے نکال لی گئی ہے۔

بدھ کے روز ہونے والی شدید بارش کے باعث ینبع کے علاقے میں وادیاں ارو گھاٹیاں پانی سے بھر گئیں اور کئی نشیبی علاقوں میں سیلاب کی کیفیت تھی۔

اسی دوران ایک شہری کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کرڈوب گئی جس میں وہ خود بھی جان کی بازی ہارگیا۔ اس واقعے اور اس کی لاش نکالے جانے کی ویڈیوز سوشل میڈٰیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں